احمدآباد ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق کانگریس قائد شنکر سنہہ واگھیلا نے مطالبہ کیا کہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات اور مختلف ریاستوں کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران ای وی ایم استعمال نہ کی جانی چاہئیں اس کے بجائے بیالٹ پیپر کے ذریعہ رائے دہی ہونی چاہئے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو او پی راوت کو اس سلسلہ میں ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 9 ریاستوں کا دورہ کرکے گذشتہ ایک سال کے دوران کئی قائدین سے ملاقات کرچکے ہیں۔ بی جے پی کی مقبولیت میں روزبروز کمی واقع ہورہی ہے اور بی جے پی کے شکست کا اندیشہ ہے۔ مخالف بی جے پی ووٹ کی وجہ سے بی جے پی کی شکست نہ ہوجائے اس کو یقینی بنانے کیلئے ای وی ایم کا استعمال ترک کرکے بیالٹ پیپر کے ذریعہ رائے دہی ہونی چاہئے۔