شمس آباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں اوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بی ناگی ریڈی 33سالہ پیشہ پروڈیوسر ساکن ریڈی پلی بی کے ایس منڈل اننت پور اپنی کار میں اوٹر رنگ روڈ سے گچی باؤلی کی جانب جارہا تھا کہ کوتوال گوڑہ کے قریب ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ناگی ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرلیا۔