آؤٹر رنگ روڈ پر حادثہ ، ایک ہلاک دو افراد زخمی

شمس آباد ۔ /3 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ ایرپورٹ کالونی کے قریب اوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب جی وینکٹیش ساگر 41 سالہ ساکن فلم نگر کام کے سلسلہ میں محبوب نگر کے علاقہ کتور جاکر صبح واپس کار کے ذریعہ فلم نگر جارہا تھا کہ کیاب ڈرائیور نے ایرپورٹ کالونی شمس آباد کے قریب گاڑی کو قابو میں کرنے میں ناکام ہوگیا اور گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں جی وینکٹیش ساگر برسرموقع ہلاک ہوگیا اور کیاب ڈرائیور اور مزید ایک مسافر دونوں زخمی ہوگئے ۔ جن کو خانگی دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کردیا ۔