مودی کا استقبال نہیں ہوگا۔ کتھوا اور اونناؤ کیس کا عکس مودی کے یوکے دور دیکھائی دیا

نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی یوکے کے دوسرے دورے پر ہیں جہاں چہارشنبہ کے روز لندن کی سڑکوں پر مخالف نعروں کے ساتھ انہیں اجاگر کیاجائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ سارے یوکے میں مختلف گروپس کی جانب سے مودی کے خلاف اور موافق ریالیاں نکالی جائیں گی۔

مودی کا استقبال نہیں کیاجائے گاکے نعروں پر مشتمل پوسٹرس او ربیانرس لندن کی سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر چسپاں کئے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنی برہمی‘ غصہ او رحیرت کا اظہار کرسکیں۔

احتجاج کے ضمن میں لگائے گئے ایک پوسٹر میں مودی کو ’’ مغرور فسطائی اور جابر ہٹلر‘‘ کے علاوہ ’’ ہجوم کے ہاتھوں بے رحمی کے ساتھ مسلمانوں کا قتل کرنے طریقہ بنانے والے ‘‘ اور ’’ عصمت ریزی کرنے والوں کا محافظ ‘‘قراردیاگیا ہے۔

ڈن ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر کاسٹ واچ یوکے اور ساوتھ ایشین سالٹیٹریٹی کے گروپ نے ریالی نکالی۔ترجمان کاسٹ واچ یوکے نے کہاکہ ’’ایک طرف مودی لوگوں کومتحدکرنے کی بات کررہے ہیں اور ’’بھارت کی بات ‘ سب کے ساتھ‘کہہ رہے ہیں

‘ مگر دوسری طرف ان کی آر ایس ایس کے قریبی رفقاء قانون کی خلاف ورزی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دلتوں او رمذہبی اقلیت کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں‘‘۔

کشمیر کے ضلع کتھوا میں بکر والا کمیونٹی کی ایک اٹھ سالہ معصوم کے ساتھ دل دہلادینے والے واقعہ میں عصمت ریزی اور قتل نے سارے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے۔اس معاملے میں ملک کا دانشوار طبقہ راست وزیراعظم سے عورتوں کے خلاف گھناؤنی جرم پر خاموشی پر جواب مانگا ہے