یکم اکٹوبر کو بین الاقوامی یوم معمرین

حیدرآباد 29 ستمبر ( سیاست نیوز ) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے یکم اکٹوبر کو بین الاقوامی یوم معمرین منانے کا فیصلہ کے اہے ۔ اس سے معمر شہریوں کے رول ‘ ان کی فہم و فراست اور احترام کے علاوہ انکی ضروریات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ جس کے بعد ہم کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جاسکتی ہے ۔ ڈائرکٹر بہبودی معذورین و معمرین بی شیلجا نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اس سلسلہ میں معمر شہریوں کیلئے سرگرم مختلف تنظیموں کا ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ ان سے ریاستی سطح پر تقریب منعقد کرنے کے سلسلہ میں تجاویز طلب کی جاسکیں۔ ان تنظیموں نے ریاستی سطح کی تقریب کو اکٹوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے کیونکہ کہا گیا ہے کہ دسہرہ کی وجہ سے یکم اکٹوبر کو کئی لوگ اس تقریب میں شرکت سے معذور رہ سکتے ہیں۔