یوگی نے ہنومان کو دلت کہاتو بی جے پی کے مسلم لیڈر بکل نواب نے مسلمان کہہ دیا۔

اترپردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل بکل نواب نے کہاکہ ہنومان’’ درحقیقت مسلمان‘‘ تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہنومان سے ملتے جھلتے بہت سارے نام مسلمانوں میں ملیں گے جو ان کے بعد رکھے گئے ہیں۔

لکھنو۔اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے ہنومان کو دلت قراردئے جانے کے بعد سے جاری بحث نے اس وقت نیاموڑ لے لیاجب ان کی پارٹی کے لیڈر ایم ایل سی بکل نواب نے جمعرات کے روز کہہ دیاکہ ہنومان’’ درحقیقت مسلمان تھے‘‘۔

یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعد سماج وادی پارٹی سے انحراف کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے نواب نے لکھنو میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ لارڈ ہنومان تمام کے ہیں اور میری سونچ کے مطابق ہنومان جی درحقیقت ایک مسلمان تھے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ہنومان سے ملتے جھلتے بہت سارے نام مسلمانوں میں ملیں گے جو ان کے بعد رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ ہمارا ماننا ہے کہ ہنومان جی مسلمان تھے۔

اس لئے مسلمانوں کے اندر جو نام رکھے جاتے ہیں’ رحمان‘ رمضان‘فرمان ‘ ذیشان ‘ قربان‘ جتنے بھی نام رکھے جاتے ہیں وہ قریب قریب ان پر کی رکھے جاتے ہیں‘‘۔ پچھلے سال 64بکل نواب نے برسرعام ہنومان مندر میں پوجا کی تھی۔

حالیہ اسمبلی الیکشن میں مہم کے دوران خبر ہے کہ ادتیہ ناتھ نے کہاکہ’’ ہنومان ایک وانواسی ‘ پسماندہ اور دلت تھے۔بجرنگ بلی نے شمال سے جنوب‘ مشرق سے مغرب تک تمام ہندوستانی سماج کو متحد کرنے کے لئے کام کیاتھا‘‘۔

اس بحث پر بی جے پی کی ایم پی ساوتری بائی پھولے نے4ڈسمبر کے روز ایک نیا بیان دیا۔ انہوں نے پوچھا کہ ’’ لارڈ ہنومان دلت تھے اور ’منوادی ‘ لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ وہ دلت اور ہنومان تھے۔انہوں نے بھگوان رام کے لئے سب کچھ کیا‘ پھر کیو ں انہیں دم تھی‘‘۔

بھوپال کے ایک جین پوجاری نے دعوی کیاتھا کہ بھگوان ہنومان نہ تو دلت تھے اور نہ ہی قبائیلی بلکہ وہ ایک جین تھے۔بکل جو راشٹریہ شیعہ سماج ( آر ایس ایس) ایس پی کے ایم ایل سی نواب ملائم سنگھ کے قریبی مانے جاتے تھے