یوگی حکومت سے ناراض بی جے پی لیڈر نے اسلام قبول کرنے کی دھمکی دی

مراد آباد:یوگی حکومت سے ناراض بی جے پی مراد آباد سٹی کنونیر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہند و مذہب کوچھوڑ کر یکم جولائی کو مذہب اسلام اختیا کرلیں گے۔ڈی این اے رپورٹس کے مطابق سمجھا جارہا ہے کہ بی جے پی لیڈرپوان اگروال نے اسلام قبول کرنے کا اعلا ن اس لئے کیاہے کیونکہ اعلی ذات کے ہندؤں کو یوگی حکومت میں نذر انداز کیاجارہا ہے۔انہوں نے یوگی حکومت پر الزاما ت بھی لگائے ہیں۔
اگروال نے ڈی این اے سے بات کرتے ہوئے یوگی حکومت کی ضرورتیں اب تبدیل ہوگئی ہیں وہ اعلی ذات والے ہندو ں پر توجہہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ ’’ یوگی حکومت کی ضرورتیں بدل گئی ہیں۔ ان کے لئے اونچی ذات کے ہندو صرف کام کرنے والے ہیں۔

یہاں تک کے پارٹی لیڈرس بھی اپنی ہی حکومت میں محفوظ نہیں ہیں اور اونچی ذات والے ہندؤوں کی کوئی سننے والا بھی نہیں ہے‘‘۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ صروری ہے کہ اگر وال ایک آرٹی ائی کارکن ہے۔

اگروال نے کئی سرکاری عہدیداروں کا پردہ فاش کیا ہے جو ضلع سطح پر بدعنوانی کے واقعات میں ملوث ہیں۔انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ’’ میں نے ان سے ملاقات کی اور انصاف چاہا‘ مگر انہوں وہ ہنسے اور مجھ سے کہاکہ میرے تعلق اونچی ذات والے ہندؤوں سے ہے اور ہمارے لئے دلت ہندو اور مسلمانوں ترجیح ہیں‘‘۔

انہوں نے ڈی این اے سے یہ بھی کہاکہ وہ سی ایم کو ٹوئٹ بھی کرچکے ہیں مگر کچھ حاصل نہیں ہوا لہذا وہ اسلام قبول کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔اگروال نے کہاکہ وہ یکم جولائی 2017کو اسلام قبول کرنے کے بعد بھی پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے