یوگی ادتیہ ناتھ کو عدالت سے بڑا جھٹکا ، ۱۹ ؍ سال پرانے کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کیا 

لکھنؤ : اتر پردیش وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ او ران کی پارٹی بی جے پی کیلئے ایک بری خبر ہے ۔ تقریبا ۱۹؍ سال قبل کے ایک مقدمہ میں ان کے خلاف عدالتی نوٹس جاری ہوا ہے ۔ جس کی اگلی سماعت ۲۷؍ اکٹوبر کو ہوگی ۔ یہ نوٹس ضلع عدالت نے جاری کیا ہے ۔ یہ مقدمہ کانگریس لیڈر عزیز طلعت کے شخصی محافظ پرکاش یادو کے قتل کے متعلق ہے ۔ واضح رہے کہ یادو کو فروری 1999میں ایک ہنگامہ کے دوران قتل کردیاگیا تھا جس کا الزام یوگی او ران کے حامیو ں پر لگایا گیا تھا ۔

یوگی جو عددالتی نوٹس جاری ہونے پر طلعت عزیز نے اطمینان کی سانس لی اور کہا کہ انہیں انصاف کی امید ہے ۔ یہ معاملہ مہراج گنج ضلع کے صدر کوتوالی میں دائر کیا گیا تھا ۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد دفعات کے تحت نامزد مقدمہ درج کروایاتھا ۔ یہ واقعہ ۱۰؍ فروری ۱۹۹۹ ء کو دھرم پور چوراہا کے پاس پیش آیا تھا جب اس وقت یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کے حامیو ں نے مبینہ طور پر کانگریس کی جیل بھرو تحریک کے دوران ان پر حملہ کردیا تھا جس میں فائرنگ ہوئی تھی ۔

اسی دوران طلعت عزیز کے شخصی گارڈ پرکاش یادو کی موت واقع ہوگئی ۔ اس معاملہ میں پہلے سیشن کورٹ نے ۱۳؍ مارچ 2018ء کویوگی او ران کے ساتھیوں کو بری کرتے ہوئے مقدمہ کو ہی خارج کردیاتھا ۔مگر طلعت عزیز اس کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ۔ ہائی کورٹ نے ضلع جج کو حکم دیا کہ وہ اس معاملے کو ازسرنوسماعت کرے ۔