یوگی آدتیہ ناتھ کا یوپی چیف منسٹر تقرر پر عمر عبداللہ کا ردعمل

سرینگر:عمر عبداللہ سابق چیف منسٹر جموں اور کشمیراور ورکنگ پریسڈنٹ آف نیشنل کانفرنس( این سی) نے جموں کشمیرچیف منسٹر محبوبہ مفتی کو یوگی آدتیہ ناتھ کے اترپردیش چیف منسٹر تقرر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ آپ کے دوست اور ساتھی نے ایک ایسے شخص کو چیف منسٹر منتخب کیاہے جس نے مردہ مسلم عورتوں کی بھی عصمت ریزی کرنے کی بات کرتا ہے‘‘۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے سی ایم جے اینڈ کشمیر سے سوال کیا کہ ’’ آپ اب بھی کشمیر کی عوام کو بیوقوف بنائیں گے ‘ بالخصوص انہیں جو سال2014میں آپ پر بھروسہ کیاتا‘ واجپائی کے دور کا یہ نئی شروعات ہے‘‘؟۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’ آج 18%( اس سے زیادہ) ہندوستان کی آبادی کا بڑا حصہ جس ریاست میں رہتا ہے وہ اپنے مستقبل کو لیکر حیران ہیں‘‘۔