یوکے کے اسلامی مبلغ جیل سے رہا

لندن ۔ایک بنیاد پرست مبلغ کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد برطانیہ کی جیل سے جمعہ کے روز رہا کردیاگیا‘ انہیں داعش گروپ کی مدد کو فروغ دینے کے الزام میں قید کرلیاگیاتھا۔اکاون سالہ انجم چودھری کو سخت سکیورٹی والی برطانیہ کی جیل بیل مارش میں مکمل نگرانی میں رکھا گیاتھا۔

دہشت گردی کے الزام میں جیل میں موجوددیگر قیدیوں سے چودھری کی ملاقات کو روکنے کے لئے انہیں ایک برقی ٹیاگ بھی پہنادیاگیاتھا۔ انہیں رہائی سے قبل ہی توثیق مل گئی تھی ۔ اس کے علاوہ ان کا نام اقوام متحدہ کی جاری کردہ ممنوعہ فہرست میں بھی شامل ہے۔

برطانیہ میں کئی سالوں سے چودھری کا چہرہ شدت پسند مسلمانوں کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ان کی ریالیوں میں شریک ہونے والے کئی لوگوں کو پرتشدد حملوں کے الزام میں بھی گرفتار کیاجاچکا ہے‘ جس میں2013میں ایک سپاہی کاتعقب کرنے کے بعد اس پر چاقو سے وار کرکے ہلاک کرنے والے دو القاعدہ کے کارکن بھی شامل ہیں