یوپی کے بھانڈے میں مدرسہ پر این ائی اے کا دھاوا۔

بھانڈا( اترپردیش)۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے اترپردیش کے بھانڈا میں ایک مشہود مدرسہ پر دھاوا کیا۔ جمعرا ت کے روز دہلی کی این ائی اے ٹیم نے ہتیھورا گاؤں میں واقعہ ایک دینی مدرسہ میں دوپہر دوبجے کے قریب دھاوا کیا۔

آصف کے متعلق ریکارڈ کی جانچ کے لئے این ائی اے کی ٹیم یہاں پہنچی تھی جس کو کشمیرمیں دہشت گرد گروپ کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ تحقیقات کے دوران عہدیداروں موبائیل فون حاصل کیاتھا جس میں بھانڈا میں واقع اس مدرسہ کی تصویریں اور تفصیلات ہیں۔

این ائی اے کی ٹیم نے چھ گھنٹو ں تک مدرسہ میں تلاشی کی اور مختلف دستاویزات کے بشمول آفس ریکارڈس کو اپنے تحویل میں لے لیا

۔ دوسال قبل آصف نے اس مدرسہ میں تعلیم حاصل کی تھی۔ آصف سے متعلق تمام دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے کر این ائی اے کی ٹیم نے آصف کے متعلق اس کی پڑھائی کے دوران برتاؤاور سرگرمیوں کے بارے میں پچاس سے زائد طلبہ سے پوچھ تاچھ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ائی اے آصف کے موبائیل سے ملے نمبرات کی بھی جانچ کررہا ہے۔

اس بات کا بھی اشارہ مل رہا ہے کہ آصف کے مدرسے میں قیام کے دوران کسی سازش کو انجام دینے اور اس کی سازش میں دیگر طلبہ کے شامل ہونے کا این ائی اے کو شبہ ہے۔

اپنے اس اپریشن کے متعلق خاموشی اختیار کئے ہوئے این ائی اے کی ٹیم مدرسہ سے اسی روز رات اٹھ بجے کے قریب بہت سارے دستاویزات اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔