یوپی نے اقلیتوں کے لئے کرکٹ سے فرقہ وارنہ نوعیت اختیار کرنے والے واقعہ پر این ایس اے نافذ کیا

میرٹھ۔ مظفر نگر کے پور بالیاں گاؤ ں میں ایک کرکٹ میاچ کے دوران دوگروپس میں پیش ائے تصادم فرقہ وارانہ نوعیت اختیار کرنے کے بعد نیشنل سکیورٹی ایکٹ( این ایس اے) کے تحت درج ایف ائی آر میں اقلیتی طبقے کی اکثریت کے نام شامل کئے گئے ہیں جبکہ اکثریتی طبقے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

این اے ایس کا دفعہ اقلیتی طبقے کے تین لوگوں پر نفاذ کئے گئے ہیں جس میں ایک 65سالہ شخص بھی شامل ہے۔ ٹی او ائی کی رپورٹس کے مطابق اس ایک طرفہ پولیس کاروائی جس میں اقلیتی کمیونٹی کے لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے دوسرے کمیونٹی کے لوگوں کو کوشش کرنے کی کوشش قرار دی گئی ہے۔

واقعہ کو یاد کرتے ہوئے گاؤ ں کے سابق پردھان شاکر علی نے کہاکہ 21اگست کے علیحدہ کمیونٹی کے دولڑکوں کے درمیان میں کرکٹ کے کھیل کولے کر بحث ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ د وچھوٹے بچو ں کے درمیان کا معمولی جھگڑا فرقہ وارانہ نوعیت اختیار کرلیا مگر اس کا خمیازہ اقلیتوں کی بڑی تعداد کو اٹھانا پڑا ۔ اکثریتی سماج کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی‘‘۔

اگلے ہی روز 22اگست کے روز دوسرے لڑکے کے والد سمت پال نے 452‘147‘323اور 427دفعہ کے تحت ایک درجن سے زائد اقلیتی لوگوں اور بیس نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کرایا۔

وہیں24اگست کے روز شمشیر احمد کے ملازم عابد احمد کے ساتھ مبینہ طوپر دو نقاب پوش لوگوں نے فارم ہاوز میں مارپیٹ کی ‘ جس کی وجہہ سے کچھ چیزیں ہوئی جو ایف ائی آر سے زیادہ خراب ہیں۔

ایک مقامی کارکن نیلوفر چودھری نے کہاکہ ’’ فوری بعد سینئر پولیس افیسر اور بڑی تعداد میں پولیس دستے گاؤں میں داخل ہوگئے بعد میں پی اے سی کی بڑے دستے کو بھی طلب کرلیاگیا‘‘۔

شمیر کے رشتہ دار وسیم چودھری نے کہاکہ وہ ایف ائی آر مذکورہ خاندان کے خلاف درج کرائی گئی تھی’’ پولیس او رپی اے سی جوان گھر میں داخل ہوئے فرنیچر توڑ دیا اور گھر والوں میں دہشت زدہ بنایا‘‘۔

اس کے فوری بعد دوسری ایف ائی آر 26لوگوں کے خلاف درج کرائی گئی جو153اے کے تحت تھی اور تمام کا تعلق اقلیتی طبقے سے ہے ائی پی سی کے تحت درج مذکورہ ایف ائی آر سابق کی ایف ائی آر سے منسلک کرلی گئی۔

ایس ایچ او منصور پور نے 24اگست کے روز دوسری ایف ائی آر درج کرنے کی تصدیق کی ۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ دوسری دفعہ بعد میں شامل کی گئی‘ جو اقدام قتل پر مشتمل تھا‘ 26لوگوں کے خلاف 24اگست کے روز دوسری ایف ائی آر درج کرائی‘‘ ۔ وہیں شمشیرکے بھائی وسیم چودھری نے دائیں بازو گروپس پرملزم عابد پر حملہ کا الزام عائد کیاجس کی وجہہ سے حالات بدتر ہوگئے۔

دوایف ائی آر کے پیش نظر 38لوگوں پر ناموں کے ساتھ اور بیس نامعلوم لوگوں پر مقدمہ درج کیا‘28کے بشمول تین شمشیر‘ محبو ب احمد اور آفتاب جیل میں جنھیں این ایس اے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔