یوپی میں ہمارے اتحاد کی کامیابی ‘ بہار کا ایگزٹ پول بھی دیکھا ہے ۔ راہول گاندھی

نئی دہلی:حالیہ دنوں میں پانچ ریاستوں کے اندر پیش ائے انتخابات کے متعلق جاری ایگزٹ پول میں چار ریاستوں پر بی جے پی کے قبضے کا قیاس لگایاجارہا ہے ‘ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز ایگزٹ پول کی قیاس آرائی کو بکواس قراردیا سال2015بہار انتخابات کے ایگزٹ پول کی طرف اشارہ کیااور کہاکہ وہی ایگزٹ پول دوبارہ منظر عام پر ائے گا۔

گاندھی نے یہاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہمارے اتحاد کامیاب ہوگا ہم نے بہار میں ایسے ایگزٹ پولس کو دیکھا ہے ۔ ہم اس پر کل بات کریں گے جب نتائج کا اعلان ہوگا‘‘۔

قبل ازیں سماج وادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے قیاس آرائیوں کوبکواس قراردیتے ہوئے ایگزٹ پول کو دباؤ کو نتیجہ قراردیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی بھاری کامیابی کا بھروسہ بھی جتایا۔

ایگزٹ پول کے مطابق قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی اترپردیش ‘ اترکھنڈ‘ گوا اور منی پور میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی اور پنجاب میں ایس اے ڈی ۔

بی جے پی اتحاد کو نقصان ہوگا۔پانچ ریاستوں اترپردیش ‘ پنجاب ‘ گوا ‘ منی پور او راترکھنڈ میں رائے دہی کے بعد نتائج 11مارچ کو اعلان کئے جائیں گے۔