یوپی انتخابات میں ای وی ایم دھوکہ کا خاتون نے کیا خلاصہ : ویڈیو

نئی دہلی:پانچ ریاستوں میں پیش ائے2017اسمبلی انتخابات کے دوران ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کے خبریں ان دنوں کافی عام ہوتی جارہی ہیں۔

ایک ویڈیو ’’ یوپی ووٹنگ مشین اسکام کا ثبوت‘‘ کے نام سے منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک خاتون اسی کے الزامات لگا رہی ہیں۔یوٹیوب پر آپ لوڈ کردہ مذکورہ ویڈیو کو’’ انڈیا مخالف بی جے پی‘‘ پیچ کے ذریعہ پوسٹ کیاگیا ہے جس میں یہ عورت دعویٰ کررہی ہے کہ الیکشن افیسر کی حیثیت سے موجودہ ایک شخص ’کنول‘ کے نشان کو دباکر بی جے پی کی حمایت کررہی تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=b7X3IpUHwzo

انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ جب وہ وو ٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پہنچی تب مذکورہ پولنگ افیسر نے کہاکہ مشین کام نہیں کررہا ہے مگراس نے مشین کھولا نہیں۔

جب مذکورہ خاتون سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو ووٹ ڈالناچاہتی ہیں تو انہوں نے کہاکہ وہ مایاوتی کی حامی ہیں اور وہ بی ایس پی امیدوار جس کانام حاجی ہے کو ووٹ ڈالنا چاہتی تھیں۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کے روز دعوی کیاہے کہ ای وی ایم مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ بیالٹ پیپرس پر دوبارہ رائے دہی کرائی جائے جو قانونی طریقہ ہے۔

مگر مایاوتی کے جانب سے لگائے گئے الزامات کو الیکشن کمیشن ( ای سی ) نے مسترد کردیا ہے۔

مایاوتی کے الزامات کی حمایت کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے اتوار کے روز کہاتھا کہ اس ضمن میں مایاوتی کا موقف قابلِ غور ہے