یوپی ، بہار او رجھارکھنڈ میں آندھی طوفان سے ۴۰؍ کی موت

نئی دہلی : اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آندھی طوفان او ربجلی گرنے سے ۹؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ چھ زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔حکومت کے ایک سینئر افسر نے آج یہ معلومات فراہم کی ہے ۔

انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری اونیش اوستھی نے بتایا کہ اناؤ ضلع میں کل بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں ۔بہار او رجھارکھنڈ نے طوفان مچا رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ میں ۱۲ ؍ اور بہار میں ۱۹ ؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

اوستھی نے کہا کہ متعلقہ ضلع حکام کو راحت کام کرنے او ر۲۴؍ گھنٹہ کے اندر راحت مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اسی اثنا ء محکمہ موسمیات نے پھر ایک بار موسم کولے کر وارننگ دی ہے ۔بہار او راس کے آس پاس کے ریاستوں میں تیز آندھی ،بارش اور بجلی گرنے سے ۱۹ ؍ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔

وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے ان مرنے والوں کے گھر والوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اور انہیں امداد فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔