یوپی۔ سات سال کی معصوم کے ساتھ عصمت ریزی اور گلہ دبا کر قتل کرنے کا واقعہ

یوپی۔پچھلے کچھ دنوں سے کتھوا اور اونناؤ میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت ریزی اور قتل کے اندوہناک واقعہ کے خلاف سارے ملک میں برہمی کاماحول دیکھا جارہا ہے‘ اب اسی طرح کے ایک او رواقعہ کی اطلاع اترپردیش کے شہر ایٹھا سے ائی ہے جہاں پر درندہ صفت نے عصمت ریزی کے بعد ایک سات سال کی معصوم کا گلہ دباکر بے رحمی کے ساتھ قتل کردیاہے۔

ریڈیف کی خبر کے مطابق متاثرہ لڑکی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے یہاں ائی ہوئی تھا جس کو شادی کے انتظامات پر مامور ڈیرہ والا نے مبینہ طورپر عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ کے گھر والوں اور شتہ داروں نے منگل کے روز احتجاج کرتے ایٹھا او رفرخ آباد ہائی کو بند کردیاتھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق متوفی اپنے گھر والوں کے ساتھ منڈی سمیتی گیٹ کے قریب میں واقع ایٹھا شادی میں شریک ہونے کے لئے ائی ہوئی تھی۔

خبر ہے کہ شادی کے انتظامات پر مامور ڈیرا والے نے لڑکی کو لالچ دیکر اس کی عصمت لوٹی اور اپنے اس گھناؤنے جرم کو چھپانے کے لئے معصوم کا قتل کردیا۔سپریڈیڈ آف پولیس اکھیلیش چوراسیا نے کہاکہ خاطی سونو جاتو ایک ڈیرا والا ہے جس نے یہ گھناؤنہ جرم کرنے کے بعد لڑکی کا قتل کردیا۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ شادی کے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع ایک زیر تعمیر گھر سے لڑکی کی نعش برآمد ہوئی۔

لڑکی کے گلے کے اطراف میں ایک رسہ بندھی ہوئی ملی‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ گھر والو ں کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیا د پر پولیس نے سونو جاتو کو گرفتار کرلیا‘ اور اس کے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی کردیاگیا ہے‘‘۔ پولیس افیسر نے کہاکہ متوفی کی نعش میڈیکل جانچ کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔