یونیورسٹی آف حیدرآباد ٹیچرس اسو سی ایشن کا آج احتجاجی جلسہ

حیدرآباد 30 اگست ( پی ٹی آئی ) یونیورسٹی آف حیدرآباد ٹیچرس اسو سی ایشن (یوایچ ٹی اے ) نے کہا ہے کہ ایک معاون پروفیسر کی رہائش گاہ پر دھاوے کرنے یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں کے خلاف دو شنبہ کو احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ یو ایچ ٹی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسو سی ایسٹ پروفیسر ڈاکٹر گریشیئس ٹمسین کی رہائش گاہ کی 31 مئی کو تلاشی لی گئی تھی جب وہ تعطیلات گذارنے شیلانگ گئے ہوئے تھے ۔ اساتذۃ کی انجمن نے اس دھاوے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیوریٹی حکام اس دھاوے کی کوئی نوٹس بتانے میں ناکام ہوگئے تھے اور صرف مردوں پر مشتمل ٹیم نے پروفیسر ٹمسین کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی ۔ اس موقع پر ان کے بھائی ‘بھتیجی اور چند طلبہ کی تصاویر لی گئی تھیںجو اس وقت وہاں موجود تھے ۔ علاوہ ازیں الماری اور دیگر گھریلوں ساز و سامان کی تصاویر بھی لی گئی تھی۔