یونیسیف ایوارڈ تقریب میں ہلاری کلنٹن کی شرکت

نیویارک ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے آج اس وقت سب کو حیرت زدہ کردہ جب اپنی انتخابی شکست کے بعد انہوں نے یونیسیف کے ذریعہ اسنوفلیک بال میں منعقدہ تقریب میں شرکت ہوکر کیٹی پیری کو ایوارڈ عطا کیا۔ ہلاری کو دیکھ کر وہاں موجود ہجوم میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کھڑے ہوکر اور تالیاں بجاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ ہلاری نے کیٹی پیری کو آڈری ہیپ برن ہیومانیٹرین ایوارڈ پیش کیا جو دراصل یونیسیف کے ساتھ کیٹی پیری کی امدادی کاموں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر کیٹی پیری کی زبردست ستائش کی اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر کیٹی پیری کے مداحوں کی تعداد ان سے (ہلاری) زیادہ ہے۔
امریکہ میں خالصتان کا
حامی شخص مجرم قرار
واشنگٹن۔30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست نیواڈا میں ایک شخص کو خالصتان کے حامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی اور سازش کرنے والوں کی مدد کرنے کا قصوروار قرار پایا گیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم شخص آزادسکھ ملک کے مطالبہ پر ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش کررہا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ 42 سالہ بلویندر سنگھ نامی شخص نے پراسکیوٹر کے ساتھ کئے گئے ایک معاہدے کے تحت امریکہ کی ایک عدالت میں اپنا جرم قبول کیا ہے ۔ بلویندر سنگھ کو دسمبر 2013 میں گرفتار کیا گیا تھا اور فروری میں اسے 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔