یوم جمہوریہ:فلائی پاسٹ کا آغاز پھولوں کی بارش سے ہوگا

نئی دہلی،12جنوری(یو این آئی) 26 جنوری کو ملک وقوم انتہائی فخر وانبساط کے ساتھ 69 واں یوم جمہوریہ منائیں گے ۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران راج پتھ پر مختلف طیاروں کے ذریعہ فلائی پاسٹ اور فضائی کرتبو ں کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔فلائی پاسٹ اورفضائی کرتبو ں کی ریہرسل18 جنوری شروع ہوگی۔ چرخی دادری۔جھجر ۔ یمنا ندی کے علاقوں میں فلائی پاسٹ کرنے والے طیارے کم بلندی پر پرواز کریں گے ۔پرندے ان طیاروں کیلئے سنگین خطرہ بن جاتے ہیں۔ کھلی جگہ پر ڈال دی جانے والی خردنی اشیا پر پرندے منڈلاتے ہیں۔طیاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے فضائیہ نے عوام اور پائلٹوں سے گزارش کی کہ دہلی ، غازی آباد ،چرخی دادری ، جھجر اور آس پاس علاقوں میں کھلی جگہوں پر کھانے پینے کی چیزیں اور کچرا نہ ڈالیں اور اگر کہیں مردہ جانوروں کی لاش یا پنجر کھلے میں مل جائیں تو اس کی اطلاع قریبی ائیر فورس یونٹ / پولیس اسٹیشن کو فوری طورسے دی جائے تاکہ اس کو ٹھکانے لگایا جاسکے ۔