یوتھ کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں کا مرکز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یوتھ کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے آج مرکزی حکومت کے رافیل لڑاکا طیاروں کے سودے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس قائدین نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت نے قوم کو غیرمنطقی اور تصوراتی معلومات فراہم کرتے ہوئے گمراہ کیا ہے ۔ صدر یوتھ کانگریس کیشو چند یادو نے الزام عائد کیا کہ رافیل سودا سب سے بڑا اسکام ہے ۔ مرکزی حکومت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے اس سودے کی تحقیقات کیلئے تیار نہیں ہے ۔ احتجاجی جلوس کے پیش نظر پولیس کی بھاری جمعیت کانگریس ہیڈ کوارٹر اکبر روڈ پر تعینات کی گئی تھی ۔ پولیس نے یوتھ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو وزیراعظم کی قیامگاہ تک جانے سے روکنے کیلئے پورے علاقہ میں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں ۔