یمن کی درالحکومت میں سعودی کی زیر قیادت ہوائی حملوں میں 48کی موت

ثناء( یمن)۔حکام کے مطابق چہارشنبہ کے روزکم سے کم 48لوگ سعودی زیر قیادت یمن کی درالحکومت ثناء میں نارتھ چیک پوسٹ علاقہ میو حواثی کی جانب سے چلائی جارہی ایک ہوٹل پر کئے گئے ہوائی حملہ میں مارے گئے۔ثناء میں ایک سینئر سکیورٹی افیسر علی ال اسیمی نے کہاکہ اتحادی فوج نے حملہ کیا۔ہوٹل اور دوکانات پر زیادہ تر لوگوں کی موت ہوئی۔واقعہ پر ردعمل کے لئے سعودی عہدیدار موجود نہیں تھے۔

وزیر صحت کے مطابق ملک میں دو درجن سے زیادہ فضائی حملے انجام دئے گئے ہیں۔سی این این کی خبر کے مطابق کم سے کم 26لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی کی پشت پناہی میں اپنی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروانے کی کوشش کررہے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عربیہ نے عرب ممالک کی اتحادی فوج تیار کی ہے۔ اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان میں ائے دن ایک دوسرے پر حملو ں کے واقعات پیش آتے ہیں ۔

عموماً ان واقعات میں عام شہریوں کو جانی او رمالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ایک مقامی کسان نے سی این این کوبتایا کہ’’ہوٹل میں مرنے والے زیادہ تر لوگ ابھی ملبے میں دفن ہیں‘ نیند کے دوران وہ مارے گئے‘‘۔

درایں اثناء یمن کی داخلی وزرات نے کہاکہ سات حوثی جنگجو اتحادی فوج کے فضائی حملے میں مارے گئے ۔حوثی شیعہ تحریک انصار اللہ کے نام سے بھی مشہور ہے اس جو سابق صدر علی عبداللہ صالح کی فوجی حمایت حاصل ہے۔ مارچ سے لیکر اب تک سعوی اتحادی فوج نے ہادی کی گذارش پر حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں انجام دئے ہیں۔