یمن میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 12 سعودی عہدیدار ہلاک

ریاض۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد میں کہا کہ اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے اور مشرقی یمن میں 12 سعودی عہدیدار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ دو سال یمن کے خلاف سعودی زیرقیادت جنگ کے آغاز سے اب تک کا مہلک ترین حادثہ ہے۔ یمن کے مشرقی صوبہ معاریب میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس کی وجوہات کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر دفاع امریکہ جیمس مٹیس ریاض پہنچ گئے تاکہ سعودی قیادت سے یمن کی جنگ پر تبادلہ خیال کرسکیں۔