یمن میں القاعدہ کے 7مشتبہ ارکان ہلاک

عدن ۔26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ڈرون طیارہ کے حملہ سے القاعدہ کے 7مشتبہ ارکان جنوبی یمن میں ہلاک ہوگئے ۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ یمن پر صرف اقوام متحدہ کے مسلح ڈرون پرواز کرتے ہیں ۔ ایک ڈرون طیارہ جو امکان ہے کہ امریکی تھی ‘ کل رات اس کے حملہ سے کم از کم 7القاعدہ کے مشتبہ ارکان جو تین کاروں میں جنوبی صوبہ شبوہ سے گذر رہے تھے ہلاک ہوگئے ۔ امریکہ القاعدہ یمن کو جزیرہ نمائے عرب کا بنیاد پرست گروپ اور انتہائی خطرناک شاخ سمجھتا ہے ‘ طویل عرصہ سے القاعدہ کے ارکان کے خلاف ڈرون طیاروں کی جنگ جاری ہے ۔ جنوری میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈرون حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ ملک میں خانہ جنگی جاری ہونے سے القاعدہ کو پروان چڑھنے کا موقع مل گیا ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے جن کو ایران کی تائید حاصل ہے ۔ سعودی عرب زیرقیادت اتحادی فوج کی مارچ 2015ء سے حکومت کی تائید میں یمن میں دخل اندازی کے نتیجہ میں تاحال 8700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ القاعدہ کے حریف دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے گذشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ بیادہ میں تربیتی کیمپوں پر مہلک حملوں کے نتیجہ میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔