یلاریڈی میں پائپ لائن کا کام لاپرواہی کی نذر

یلاریڈ ی ۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن بھگیرتا پائپ لائن مرمت کا کام یلاریڈی مستقر پر گاندھی چوک مصروف ترین علاقہ میں لاپرواہی کو عدم دلچسپی کی نذر ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کو ہے پھر بھی اس مصروف چوراستہ پر پائپ لائن کا کام جوں کا توں پڑا ہوا ہے جس سے حادثات ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔ اس قدر نظرانداز ی و لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کانگریس قائدین نے ادھورے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ منڈل کانگریس پارٹی صدر مسٹر چنا لکشمن نے کہا کہ عوام کو آمد ورفت کیلئے نہایت مشکلات کا سامنا ہے اور ذرا سی غفلت پر حادثوں کا خطرہ لاحق ہے پھر بھی یوں لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتباہ دیا کہ فوری پائپ لائن کا کام مکمل کرتے ہوئے راستہ کو صاف نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں ستیہ نارائنا، نرسملو، حفیظ اور دوسرے موجود تھے۔