ہنی پریت کے خط کا دعوی ‘ وہ ملک سے فرار ہوگئی۔

نئی دہلی۔دوسادھوئیوں کیساتھ عصمت ریزی کے مقدمے میں رام رہیم کو قصور وار قراردئے جانے کے بعد سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ہنی پریت کے لیٹر سے قیاس لگایا جارہا ہے کہ وہ ملک سے فرار ہوگئی ہے۔

خط کے مطابق یہ بھی مانا جارہا ہے کہ ہنی پریت فتح آباد کے کانسٹبل وکاس کے ساتھ فرار ہوئی ہے۔مذکورہ لیٹر 25اگست کا ہے۔

سی بی ائی کی خصوصی پنجکولا عدالت نے دوسادھوئیوں کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کے جرم میں رام رہیم کو سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد رام رہیم کو روہتک جیل لے جایاگیا اور اسی روز ڈیرا حامیوں نے بڑی پیمانے پر تشدد برپا جس کے نتیجے میں38لوگوں کی موت واقعہ ہوگئی۔اس کی منھ بولی بیٹی بھی اس وقت ساتھ دیکھی گئی جب راہم رہیم کو ابتداء میں روہتک کے ایک گیسٹ ہاوز میں رکھا گیاتھا

۔جب پولیس رام رہیم کو سنیریا جیل منتقل کررہی تھی اور اس کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت کو جیل میں اس کے ساتھ رہنے کی اجاز ت نہیں دی گئی تو وہ موقع سے غائب ہوگئی۔ تب سے لیکر اب تک ہنی پریت کا کہیں پتہ نہیں چل رہا ہے۔سوشیل میڈیا پر گشت کررہے لیٹر کے متعلق اب تک اس بات کا خلاصہ نہیں ہوا ہے کہ وہ لیٹر ہنی پریت نے لکھا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر’ فرضی ‘ ہے۔

مکتوب لکھنے والے نے ہنی پریت کے ساتھ بھاگنے والے شخص کا نام او رپتہ بھی شامل کیا ہے۔ اگر کوئی حقیقت میں بھاگنے والا ہے تو کیااس طرح کی تفصیلات پیش کرسکتا ہے؟۔ رام رہیم کے بعد حقائق سامنے آئے ‘ ہنی پریت کو غداری کے مقدمہ میں ماخوذ کیاگیا۔

پولیس نے ہنی پریت کے خلا ف لک اؤٹ نوٹس بھی جاری کیاہے۔ہریانہ پولیس کو شک ہے کہ وہ ملک سے باہر بھاگنے کی تیاری کرہی ہے۔