ہنی ٹراپ۔ پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں بی ایس ایف جوان کی گرفتاری

لکھنو۔اترپردیش پولیس نے چہارشنبہ کے روز بارڈر سکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کے ایک جوان کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سرویس انٹلیجنس( ائی ایس ائی) کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔یوپی پولیس کے مطابق سوشیل میڈیا کے ذریعہ اس ’ہنی ٹراپ‘ کیاگیاتھا۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے کہاکہ ملزمین اچوتیا نند مشرا نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ اس نے ملٹری تنصیبات کے متعلق خفیہ جانکاری پاکستان کی مبینہ طور پر ’’ ڈیفنس رپورٹر‘‘ کا دعوی کرنے والے ایک خاتون کو فراہم کی ہیں۔

دونوں 2016جنوری سے سوشیل میڈیا پر دوست ہیں۔ چندی گڑھ ملٹری انٹلیجنس ‘ کی جانب سے نیم فوجی دستے کے جوان کے متعلق فیس بک پر عورت کے ہاتھوں ہنی ٹراپ کی جانکاری ملنے کے بعد یوپی اینٹی ٹریرازم اسکوڈ کی ایک ٹیم نے نوائیڈا سے مذکورہ جوان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

عورت کے جھانسے میںآکر مشرا نے بی ایس ایف یونٹس کے متعلق خفتہ جانکاری فراہم کی ‘ جس میں ہتھیاروں اور بی ایس ایف کی تنصیبات پر مشتمل ویڈیو اور فوٹوز بھی شامل تھے۔

سائبر شواہد کے لئے جوان کے موبائیل فون اور فیس بک پروفائیل سے ملی جانکاری پولیس کے لئے کافی ہیں جس میں فوٹو ز اور ویڈیوز بھی شامل ہیں جو مذکورہ خاتون کو بھیجے گئے ہیں۔

اس بی ایس ایف جوان کوسیکشن 3‘4‘5اور 9کے تیت سیکریٹ ایکٹ 121اے برائی پی سی کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے