ہنومان جینتی جلوس پر نظر رکھنے کے لئے 2,500سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

حیدرآباد:دومختلف گروپوں کی جانب سے پرانے شہر سے نکالی جانے والے مذہبی ریالیوں کے پیش نظر ریاست الکٹرانک طریقے کار سے نگرانی کی جارہی ہے۔

شہر کی پولیس نے 2,500کیمرے نصب کئے ہیں۔ مذکورہ کیمرے شہر کے مرکزی او راہم چوراہوں کے علاوہ فرقہ وارانہ کشیدگی کی نوعیت کے حساس علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں جس کو حیدرآباد سٹی پولیس کے مرکز واقعہ بشیرباغ اور علاقائی پولیس اسٹیشنوں سے جوڑ اگیا ہے۔

صبح 11بجے کے بعد ہنومان جینتی کی ریالی گاولی گوڑ ہ رام مندر سے شروع ہوئی اور اس کا اختتام سکندر آباد کے ایمرپیل گارڈن پر اختتام ہوگا

تاہم حضرت علیؓ کی ولادت کے ضمن میں شیعہ طبقے کی جان سے بھی شام5بجے ساوتھ زون کے میرچوک کی جعفری گلی تا رچہ کنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں ملکاجگیر کے کوہ مولی علی تک ایک ریالی نکالی جائے گی