ہند ۔ جنوبی افریقہ راست پروازیں

جوہانسبرگ ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تجارتی مندوبین نے آج دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے مزید وسعت دینے اور ساتھ ہی ساتھ جوہانسبرگ اور ممبئی کے درمیان راست پروازوں کو چلائے جانے کے موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دو روزہ انڈیا۔ ساؤتھ افریقہ بزنس سمٹ 2018ء (ISABS-2018) کے دوران دونوں ممالک کے ماہرین اور مقررین کے علاوہ سفارتکاروں نے بھی شرکت کی جس میں اسٹارٹ اپس، آٹو موبائیل صنعت، ہیلتھ کیئر اور فارما، کانکنی، ایگرو۔ پراسیسنگ، تجارت کے شعبہ میں خواتین تاجرین کی شمولیت کے موضوعات پر تقاریر اور تبادلہ خیال کیا گیا۔