ہند۔ پاک ٹریکIIڈپلومیسی کا احیاء ،نیمرانا مذاکرات

اسلام آباد ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ماہرین کا ایک گروپ پاکستان کا دورہ کررہا ہے تاکہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹریک۔IIسفارت کاری کے طریقہ کار کے بارے میں پاکستان کے ساتھ غور کیا گیا۔ جب کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں دہشت گردی کے کئی واقعات کی بناء پر سرد مہری پیدا ہوچکی ہے کیونکہ ان کارروائیوں میں پاکستان میں قائم تنظیمیں ملوث ہیں ۔ اس میں نیمرانا مذاکرات کو سفارت کاروں کے اس دورہ سے ایک نئی جہت ملے گی ۔ ہندوستان کے وفد کی قیادت سابق معتمد خارجہ ویویک کاٹجو نے کی اور وفد میں نامور ماہر تعلیم جے ایس راجپوت اور دیگر ماہرین شامل ہیں ۔ جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت سابق معتمد خارجہ انعام الحق نے کی ۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ رابطہ 28 تا 30اپریل اسلام آباد میں ہوئے ۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر عشرت حسین بھی وفد میں شامل تھے ۔ ان کا نام پہلے ہی سے سماجی ذرائع ابلاغ پر آچکا ہے ۔ امکان ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے دوران جو جولائی میں منعقد ہوں گے عبوری وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب کئے جائیں ۔ ٹریک۔II تبادلہ خیال خفیہ رکھا گیا ہے اور سرکاری طور پر اس کے بارے میں یا اس کے منتظمین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان بعض پاکستانی تنظیموں کی جانب سے 2016ء میں کارروائیوں کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوچکی ہے ۔بعدازاں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو گرفتار کر کے اس پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے سزائے موت سنائی گئی جس کے خلاف ہندوستان بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع ہوا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات بیحد کشیدہ ہوگئے ۔ پاکستانی روزناموں کے بموجب ٹریک ۔IIسفارت کاری ہند پاک امن مذاکرات کے احیاء کی سمت ایک قدم ہے ۔ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیلئے حقیقی تحریک II مساعی نیمرانا مذاکرات کا ازسرنو آغاز ہوا ۔ جب ہندوستان کے سابق سفارت کاروں ‘ فوجی عہدیداروں اور ماہرین تعلیم کے ایک وفد نے پڑوسی ملک کا دورہ کیا ۔ سابق معتمد وزارت اُمور خارجہ اور پاکستانی اُمور کے ماہر ویویک کاٹجو نے وفد کی قیادت کی ‘ جس میں این سی ای آر ٹی کے سابق سربراہ جے ایس راجپوت بھی شامل تھے ۔ یہ مذاکرات 28 تا 30 اپریل منعقد ہوئے ۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں سابق معتمد خارجہ انعام الحق اور عشرت حسین اور دوسرے بھی شامل تھے ۔