ہندو لڑکی جان بچانے کے لئے اس شخص نے روزہ توڑ دیا۔

پٹنہ۔گوپال چند ضلع کے ساکن ایک مسلم شخص عالم جاوید نے منگل کے روز ایک اٹھ سال کے ہندو لڑکا جو تھیلاسیما کے مرض کا شکار ہے کو خون کا عطیہ دینے کے لئے اپنا روزہ توڑ دیا۔بھوپیندر کمار کے بیٹے پنت کے خون میں ہیموگلوبین سطح میں اچانک کمی آگئی ہے اور اس کو فوری طور پر خون کی ضرورت پڑی۔

پنت کابلڈ گروپ اے +وی ای تھا جو اس کے فیملی کے کسی ممبرسے میل نہیں کھارہاتھا۔جب عالم کو پنت کی کیفیت کے متعلق معلوم ہوا تھا وہ خوشی کے ساتھ خون کا عطیہ دینے کے لئے تیار ہوگئے اور جبکہ انہیں معلوم تھا کہ اس کام کے لئے انہیں روزہ توڑ نا پڑیگا۔

عالم نے انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ جب پنت کی حالت کے متعلق مجھے جانکاری ملی ‘ میں فوری اسپتال بھاگا‘ مذہبی عقیدہ ایک چیزہے مگر اس سے بڑی انسانیت ہے‘‘۔

گوپال گنج ضلع ایجوکیشن افیسں میں کلرک کا کام کرنے والے عالم پچھلے دوسالوں سے ضلع بلڈ ڈونرس ٹیم( ڈی بی ڈی ٹی) کے رکن ہیں۔ انہیں ڈی بی ڈی ٹی گوپال گنج کے بانی انور حسین کے ذریعہ پنت کی حالت کے متعلق جانکاری ملی ‘جس سے لڑکے والد رجوع ہوئے تھے۔

بھوپیندر نے کہاکہ ’’ پنت تھیلاسیما کے مرض میں پچھلے سات سالوں سے مبتلاء ہے۔ ہر پندرہ دنوں میں اسی کوخون بدلنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اکثر وقت میں اس کے دوست خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ مگر منگل کے رو ز ہم خون کا انتظام نہیں کرسکے‘‘