ہندوستا ن میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی حکومت کوشاں 

نئی دہلی ؍ ریاض : سعودی حکومت اب براہ راست ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہے ۔ اور اندرون دو ماہ اس پر کام شروع کیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ کے اعلی سطحی ذرائع کے مطابق ۲۹؍ نومبر کو سکریٹری برائے امورخارجہ ، جوائنٹ سکریٹری وزارت برائے امور خارجہ اور سفیر ہند پر مبنی ایک وفد نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور سعودی کابینہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی مہمان سعودی کی مہمان نوازی سے کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ سعودی حکومت نے سرمایہ کاری اور اقتصادیات کو لے کر بات چیت کی ہے ۔سعودی حکومت نے یقین دہائی کروائی ہے کہ وہ نیشنل انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کرے گی ۔ سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان میں فوڈ سیکیوریٹی میں سرمایہ کاری کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فی الحال مہاراشٹرا میں پٹروکیمیکل میں سرمایہ کاری جاری ہے ۔ حکومت ہند نے بتایا کہ ہندوستان پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے کافی پریشان ہے ۔