ہندوستان ۲۰۲۲ء تک خلاء میں انسانی مشن بھیجے گا : وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب 

نئی دہلی : وزیر اعظم خواتین پسماندہ طبقات ، دلتوں اور آدی واسیوں کو انصاف دلانے کے اپنی حکومت کے عز م کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ۴؍ برس کے دوران ملک تیزی سے معاشی ترقی کرتے ہوئے کھربو ں ڈالروں کی سرمایہ کاری کا مرکز بناہوا ہے اور آنے والی کئی دہائیوں تک دنیا کی ترقی کاسرچشمہ بناہو ا ہے ۔ مسٹر مودی نے ۷۲؍ ویں یو م آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے پچھلی حکومت پر سخت طنز کئے او رکہا کہ ملک اصلاحات میں تاخیر کی پالیسیوں سے ابھر کر اس وقت تعمیر نو کو خود اعتمادی سے لبریز ہیں ۔

انہوں نے اپنی حکومت کی خوبیو ں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ۵۰؍ کروڑ غریبوں کیلئے ۲۵؍ ستمبر سے صحت بیمہ پردھان منتری جن آرو گیہ یوجنا شروع کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ۲۰۲۲ء تک خلا میں انسانی مشن بھیجے جائیں گے ۔ او رانہوں نے مسلم خواتین پرمظالم روکنے کیلئے تین طلاق کی بری روایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر مودی زعفرانی رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے تھے ۔ وزیر اعظم نے اپنی ۸۵؍ منٹ کی تقریر میں ملک کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی او رکہا کہ آج کی صبح جوش و خروش عقیدت او رعزم کی نئی روشنی لے کر آئی ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس سماجی انصاف کیلئے مخصوص رہا ہے ۔ قومی پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ دلت او ر مظلوم لوگوں کے لئے انصاف دلانا حکومت کا مقصد ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نچلے درجہ کے، درمیانی درجہ اور اعلی درجہ طبقہ کے آگے بڑھنے میں بھی کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔ سماجی نظام ان کے سپنو ں کو چھین نہ لیں سبھی کو پورا موقع ملنا چاہئے ۔