ہندوستان کے ساتھ ’محددو‘ رویہ پر چین نے کی پاکستان کی تعریف‘ اسلام آباد نے شکریہ ادا کیا۔

جمعرات کے روزچین کے داخلی وزارت نے پاکستان کے لئے نائب وزیر خارجی کے دورے کے پیش نظر چین میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلام آبادی کے ردعمل کی ستائش کی

بیجنگ۔ہندوستان کے ساتھ کشیدہ حالات کوپر قابوپانے کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے چین نے پاکستان کی تعریف کی ‘ فبروری میں جموں کشمیر کے پلواماں میں پیش ائے دہشت گرد حملے کا واقعہ رونما ہونے کے بعد اسلام اباد کی جانب سے ’’ محدود‘ ‘ ردعمل کی چین نے ستائش کی ہے۔

جمعرات کے روزچین کے داخلی وزارت نے پاکستان کے لئے نائب وزیر خارجی کے دورے کے پیش نظر چین میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلام آبادی کے ردعمل کی ستائش کی ہے۔

داخلی وزرات کے بیان میں کہاگیا ہے کہ’’ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان موجودہ حالات پر چین سنجیدگی کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے‘ او رپاکستان نے شروعات سے ہی قابل ستائش نرمی اور محددو رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔

اور ہندوستان کے ساتھ حالات کومعمول پر لانے کے لئے بات چیت پر زوردے رہا ہے‘‘۔

یہ دوسرے الفاظ میں کونگ کی پاکستان کی قیادت جو وزیراعظم عمران خان ‘ آرمی سربراہ قمر جاوید باجو اور خارجی منسٹرشاہ محمود قریشی کے ساتھ تبادلہ خیا ل ہے۔

اس کے جواب میں پاکستان نے چین کا شکریہ ادا کیا۔

کانگ کا دورہ پاکستان مانا جارہا ہے کہ اسلام آباد پر ہندوستان پر حملہ کرنے والے گروپس جس میں جیش بھی شامل ہے کے خلاف کاروائی کے لئے عالمی دباؤ کاحصہ ہے‘ جیش نے فبروری14کے روز پلواماں میں فوجی دستوں کے قافلے پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف کے جوان شہید ہوگئے تھے۔

کانگ کے حوالے سے یہ بیان جاری کیاگیاتھا کہ انہوں نے پاکسانی قیادت سے کہا ہے کہ چین تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور حاکمیت کا بیجنگ احترام کرتا ہے وہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی بین الاقوامی روابط کے ضوابط کی خلاف ورزی کرے ۔