ہندوستان میں 150سال بعد آتش فشان دوبارہ پھوٹ پڑا

نئی دہلی :جمعہ کے روزسمندرسائنس پر مشتمل گوا کے ایک محقق نیشنل انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ انڈومان نیکو بار جزائر سے آتش فشاں پھوٹ پڑا ہے اور ہندوستان میں اس آتش فشاں کودھواں اور گرد ہی دیکھی جاسکتی ہے۔

ہندوستان میں آتش فشاں 150سال بعد پھوٹ پڑا ہے۔سی ایس ائی آر ۔ این ائی نے اپنے بیان میں کہاکہ’’دی برین جزیرہ آتش فشاں‘پورٹ بلیر‘ جو 150سال قبل پھوٹا تک سال 1991کے بعد سے وقفہ وقفہ اس سے لاوا بہہ رہا تھا‘‘۔

سائنس دانوں کی ٹیم انڈومان نیکوبار کی سمندری سطح سے نمونہ جمع کرنے کے دوران سائسنس دانوں کی ٹیم نے آتش فشاں کی سرگرموں کو محسوس کیا ہے۔

دن کے واقات میں ٹیم نے راخ اور دھواں ہی محسوس کیاتھا‘ تاہم سورج غروب ہونے کے بعد مذکورہ ٹیم نے سرخ فوار ے بھی وہاں سے نکلتے دیکھے۔

اس سرگرمی کودیکھنے کے بعد ٹیم نے پانی آتش فشاں کے اردگرد سے پانی اور دیگر اشیاء کی نمونہ حاصل کئے۔