سارے ملک میں 100یوگا پارک کھولنے مرکزی حکومت کا منصوبہ

لکھنو: مرکزی حکومت سارے ملک میں ایک سو یوگا پارک کھولنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔ اس کے لئے مرکزی حکومت میونسپل انتظامیہ کو فنڈز مہیا کری گی۔یہ یوگا پارک عام پارکس کی طرح ہی ہونگے‘ جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری مجالس مقامی پر عائد ہوگی۔

عام لوگوں کویوگا کی تربیت کے لئے انسٹراکٹرس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔وزارت ایوش کے ایک عہدیدار نے ڈی ایچ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہمارے نیشنل ایوش( ایورویدک‘ یونانی ‘ سدھا اور ہومیوپتی) کے حصہ طور پر ہم اس قسم کے 100یوگا پارکس قائم کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور اس کے لئے کابینہ کی منظوری کا بھی ہمیں انتظار ہے‘‘۔

اس کے علاوہ مرکز کی امداد سے ہر ریاست میں کم سے کم ایک یوگا سنٹر کا قیام اس مشن کا دوسری کوشش ہوگی۔

اس بات کا اعلان یونین ایوش منسٹر شرپد یاسو نائیک نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر لکھنو میں21جون کو کریں گے‘ جس میں وزیراعظم نریندر مودی شریک رہیں گے۔ مرکز میں برسراقتدار انے کے چار ماہ کے اندر اس مشن کو مودی حکومت نے روبعمل لانے کاکام کیا ہے۔

نائیک نے کہاکہ یوگا ڈے کے موقع پر لکھنو میں51,000لوگ شرکت کریں گے۔ ہر ریاست میں اس روز جشن منایاجائے گا کے علاوہ ہندوستانی سفار ت خانوں اور ہائی کمیشن بھی یوگا ڈے کی تقریب منعقد کئے جائے گی اور سنگا پور جہاں پر9دن کا اس ضمن میں جشن کی تقاریب منعقد کئے جائیں گے۔

بابار ام دیو کی موجودگی کے متعلق پوچھنے پر نائیک نے کہاکہ رام دیو گجرات میں ہوں گے اور بی جے پی صدر بھی لکھنو میں موجود نہیں رہیں گے۔