ہندوستان بمسٹیک کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کیلئے تیار

وزیراعظم نریندر مودی کا دو رہ نیپال ، بمسٹیک کے رکن ممالک کے قائدین سے تعلقات میں گہرائی پر تبادلہ خیال
کٹھمنڈو۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) علاقائی روابط میں اضافہ کی بھرپور تائید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان بمسٹیک کے رکن ممالک سے اس اہم علاقہ میں تعاون اور دہشت گردی و منشیات کی اسمگلنگ میں سے متحدہ مقابلہ کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بمسٹیک چوٹی کانفرنس کو ایک دوسرے سے روابط کا ایک بڑا موقعہ سمجھتے ہیں ۔ اس چوٹی کانفرنس کے موقعہ پر عوام کے روابط اور تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ وہ بمسٹیک چوٹی کانفر نس کے چوتھے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ بمسٹیک کے رکن ممالک میں ہندوستان ، بنگلہ دیش ، میانمار ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، بھوٹان اور نیپال شامل ہیں ۔ یہ گروپ دنیا کی آبادی کا 22 فیصد حصے کا احاطہ کرتا ہے اور ان کی گھریلو مصنوعات مالیتی 2.8 ٹریلین امریکی ڈالر برآمد کی جاتی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ علاقہ ہندوستان کیلئے اپنے پڑوسیوں کو ترجیح اور مشرق کی طرف دیکھو پالیسیوں کو ظاہر کرنے کا ایک شاندار موقعہ فراہم کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام بمسٹیک ممالک سے ہندوستان کے نہ صرف سفارتی تعلقات ہیں بلکہ تہذیبی ، تاریخی ، فنی ، لسانی ، پکوان اور مشترکہ کلچر کے روابط بھی دیرینہ ہیں ۔ انہوں نے بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر وزیراعظم بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ ان کی ملاقاتیں بمسٹیک کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی ہوئیں اور انہوں نے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے وزیراعظم سری لنکا سری سینا سے ملاقات کی اور دونوں کا باہمی تبادلہ خیال خوشگوار فضاء میں عمل میں آیا ۔ نریندر مودی نے باہمی ترقیاتی تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے کہا کہ دونوں قائدین نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ملاقات کی ۔ اور ان کا یہ اقدام کثیر جہتی ٹکنیکی اور معاشی شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ پر مبنی تھا ۔ وزیراعظم نے بمسٹیک کے تمام تکن ممالک کے سربر اہان مملکت سے بھی علحدہ طور پر ملاقاتیں کرکے باہمی اشتراک و تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے کہا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان کے ساتھ کئی یادداشتیں مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ جاری رہے ۔ قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ تاریخ ، تمدن ، زبان اور مشترکہ کلچر کی وجہ سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات دیرینہ اور ثالثی ہیں ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کیلئے فائدہ مند معاہدے کرتے آرہے ہیں اور ان پر خلوص نیت سے عمل بھی کرتے ہیں ۔