ہندوستان اور جاپان کے درمیان شراکت میں تیزی کا خیرمقدم : وزیراعظم

نئی دہلی 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان اور ٹوکیو کے درمیان خصوصی دفاعی اور گلوبل شراکت میں تیزی کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ وہ اس سال کے اواخر میں جاپان کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کا ایک کلیدی ستون دفاعی تعاون ہے۔ پی ایم او کے ایک بیان میں کہا گیا کہ مودی نے یہ ریمارکس اُس وقت کئے جب جاپان کے وزیر دفاع ایٹسنوری اونوڈیرا نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ انھوں نے وزیراعظم کا عہدہ حاصل کرنے سے قبل ہی سے جاپان کے ساتھ ان کی دیرینہ وابستگی کا تذکرہ کیا۔ مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ڈیفنس ڈائیلاگ میکانیزمس کے استحکام اور ہندوستان اور جاپان کی مسلح افواج کے درمیان اضافی رابطوں کا خیرمقدم کیا۔