ہندوستانی سرحد پر پاکستان کی طرف سے’ داخل اندازی ‘ کرنے والی ایک خاتون کو بی ایس ایف نے گولی مارکر ہلاک کردیا

گروداس پور: بارڈر سکیورٹی فورسس ( بی ایس ایف) نے آج گروداس پور سکیٹر میں پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں داخل اندازی کی کوشش کرنے والے ایک معمر خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بی یس ایف عہدیداروں کے مطابق بھیرال بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قریب صبح3بجے یہ واقعہ پیش کیا جب ہند پاک سرحد پر مشتبہ سرگرمیاں دیکھی گئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی ائی جی ) آر ایس کٹاریہ نے کہاکہ متعدد مرتبہ انتباہ دینے کے بعد بھی داخل انداز کرنے والی خاتون ہندوستان کی طرف آگے بڑھ رہی تھی جس کے بعد فورسس نے اس پر فائیرنگ کردی۔

انہوں نے کہاکہ 60سال کی عمر والی یہ خاتون بھیرال کے قریب سپاہیوں کی گولی کا نشانہ بنی اور ہلاک ہوگئی۔کٹاریہ نے کہاکہ بعدازاں پاکستانی بارڈ اتھاریٹی نے نعش کو قبول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد گرداس پور سیول اتھاریٹی کے حوالے نعش کردی گئی ۔

حالیہ دنوں میںیہ دوسری مرتبہ ہے جب داخل اندازی کرنے والی کسی خاتون کو فورسس نے سرحد پر گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔کٹاریہ نے کہاکہ پچھلی مرتبہ چھ ماہ قبل اس قسم کا واقعہ اسی علاقے میں پیش آیاتھا۔