ہندوستان، سرمایہ کاری کیلئے ایک ’’بہترین‘‘ منزل، وزیراعظم مودی

سنگاپور فنٹک فیسٹیول میں کلیدی خطاب، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ساری دنیا کا رابطہ اہم ترقی
سنگاپور ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک ’’بہترین‘‘ منزل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودینے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی کے ماہرین اور صنعتکاروں کیلئے ہندوستان ایک شاندار منزل ہے جہاں 1.3 بلین ہندوستانی مالیاتی اعتبار سے سرمایہ کار افراد کیلئے ایک بڑا وسیلہ بن سکتے ہیں۔ ہندوستان کے ڈیجیٹل شعبہ میں غیرمعمولی انقلاب لانے کا تجربہ رکھتا ہے۔ پروقار فنٹیک فیسٹیول میں اپنے اہم کلیدی خطاب میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے اب حکمرانی کارکردگی کو مؤثر بنادیا ہے اور ہندوستان میں عوامی خدمت میں یہ اہم رول ادا کررہی ہے۔ اختراعی مواقع کشادہ ہوتے ہی اور دیگر مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔ ٹیکنالوجی اب نئی دنیا میں مسابقت اور طاقت کا سرچشمہ بن گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کئی مواقع پیدا کردیئے ہیں۔ مودی پہلے سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے کلیدی خطبہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے دو روزہ دورہ سنگاپور کا آغاز کرتے ہوئے کئی عالمی قائدین کے درمیان ہندوستان کی خصوصیات کو پیش کیا۔ فنٹک کی طاقت اور ڈیجیٹل رابطہ تک رسائی کے ذریعہ ہم نے غیرمعمولی تیزی پیدا کردی ہے۔ ہم نے اپنے ملک میں 1.3 بلین ہندوستان کیلئے منجملہ 1.2 بلین ہندوستانیوں کا کا بائیومیٹرک ڈیٹا اکھٹا کیا ہے اور اس ڈیٹا کو آدھار قرار دیا جاتا ہے۔ چند سال قبل ہی اس فاؤنڈیشن کے ذریعہ ہندوستانیوں کے ریکارڈ کو حاصل کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے کمزور کو طاقتور بنادیا ہے اور ان لوگوں کو اصل دھارے میں لایا ہے جو پیچھے رہ گئے تھے۔ اس نے معاشی رسائی حاصل کی ہے اور زیادہ سے زیادہ جمہوری طرز اختیار کیا گیا ہے۔ ہمارے جن دھن یوجنا کا مقصد ہر ایک ہندوستانی کو بینک اکاؤنٹ دینا ہے۔ گذشتہ 3 سال میں ہم نے 330 ملین نئے بینک اکاؤنٹس کھولے ہیں اور 330 ملین افراد شناخت، وقار اور مواقع کا وسیلہ بن گئے ہیں۔ 2014ء میں 50 فیصد سے بھی کم ہندوستانیوں کے پاس بینک اکاؤنٹس تھے۔ اب 1.2 بلین افراد بینک اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ فیسٹیول ہندوستان بھر میں مالیاتی انقلاب آنے کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ فینانس اور ٹیکنالوجی کا موقع ہے۔ یہ فیسٹیول کا تیسرا سال ہے جس میں 2017ء میں زائد از 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 ہزار نے شرکت کی ہے۔ اس 3 روزہ کانفرنس میں نمائش بھی رکھی جائے گی۔ عالمی معیشت کی ہیت ہی بدل رہی ہے۔ ٹیکنالوجی نے مسابقت اور طاقت کو تقویت دی ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس فیسٹیول سے خطاب کا موقع ملا ہے۔ ہم ایک تاریخی دور سے گذر رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی نے ہم کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ انٹرنیٹ سے سوشیل میڈیا اور آئی ٹی سرویس سے انٹرنیٹ تک مختصر وقفہ میں ایک طویل راہ کشادہ ہوگئی ہے۔