ہندانگلینڈ ٹسٹ سریز میں جیت کے بعد جشن منانے والی انگلش ٹیم کا حصہ نہیں بنے معین علی اور عادل

کھیل کے مقابلوں میں عام طور پر یہ دیکھنے میںآیا ہے کہ جیتنے والی ٹیم ( شیامپین) شراب کے ساتھ جشن مناتی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے ٹسٹ میاچوں کی سریز کے آخری میاچ کے بعد جب انگلینڈ نے سریز کی جیت کا جشن منایا شروع کیاتب معین علی اور عادل رشید اسٹیج پر سے نیچے اتر کر ایک کونے میں چلے گئے۔

مذہب اسلام میں شراب کوحرام قراردیاگیا ہے اور اسی وجہہ سے معین علی اور عادل رشید دونوں اس جشن میں شامل نہیں ہوئے ۔ اس منظر کو کو دیکھ کر کافی لوگوں نے معین علی او رعادل رشید کی نہ صرف ستائش کی بلکہ انہیں ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔

واضح رہے کہ معین علی ‘ عادل رشید کے علاوہ ہاشم عاملہ اور دیگر انگلش کھلاڑی شراب کا کاروبار کرنے والے اداروں کے اشتہارات کرنے سے بھی گریزکرتے ہیں۔

مذکورہ کھلاڑیو ں کے ٹی شرٹ او ربیاٹ پر ایسی کمپنیوں کے اشتہاری بیاچ نہیں لگے ہوتے جو شراب یا اس سے جوڑے چیزیں بناتی اور فروخت کرتی ہیں۔ پیش ہے انگلش ٹیم کے جشن کا ویڈیو جس معین علی اورعادل رشید کواسٹیج سے اتر کر کونے میں جاتے ہوئے صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے