ہم ہندو ہیں اور جامعہ میں محفوظ ہیں : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہندو طلبہ کا تاثر

نئی دہلی : گزشتہ دوروز قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے شر پسند عناصر کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں اور پوسٹر بازی نے جس میں لکھا گیا تھا کہ ہندو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں محفوظ نہیں ہیں ۔اس کا منہ توڑ جواب خود جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وہ انسانیت دوست امن پسند غیر مسلم طلبہ ہیں جو اپنے مسلم دوستوں کے ساتھ رہتے ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

جامعہ کے غیر مسلم طلبہ و طالبات نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ہاتھو ں میں خود تحریر تختی اٹھا رکھی تھی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ’ ’میں ونیتا پانڈے ہوں اور میں جامعہ میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں ۔‘‘ اسی طرح وشو جیت نے لکھ کر بتا یا کہ میں ہندو ہوں اور جامعہ میں خود کو پوری طرح محفوظ سمجھتا ہوں ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہونے والے واقعہ کو لے کر سوشل سائٹس پر بھی کافی مقبولیت مل رہی ہے ۔مکند نامی ایک طالب علم نے اپنے دور تعلیم کو یاد کرتے ہوئے جامعہ کے خوبصورت تعلیمی ماحول کا ذکر کیا ۔