ہم جنس پرستی پر حکومت کی خاموشی مذہبی روایات او رملکی اخلاقیات کے خلاف: مختلف مذاہب کے رہنما

نئی دہلی : جماعت اسلامی ہند کی دعو ت پر اس کے مرکز میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی ایک نشست منعقد ہوئی ۔جس میں ہم جنس پرستی کے مسئلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔او راس قبیح فعل کوقانوناً جرم قرار دینے کی مانگ کی ۔ ان مذہبی رہنماؤں نے اس قبیح فعل پر حکومت کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کی خاموشی مذہبی روایات او رملکی اخلاقیات کے خلاف ہے ۔انہوں نے طے کیا کہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعہ اس حساس مسئلہ کو اٹھائیں گے ۔

اجلاس میں موجود رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی تشویش ہے کہ آزادی کے نام پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے او ربنیادی حقوق کے نام پر جنسی دروازہ چوپٹ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جس کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی مولانا سید جلال الدین عمری نے اس اجلاس کی صدارت کی ۔اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں رہنماؤوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔

اوراس موقع پر دفعہ ۳۷۷ ؍ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔