ہماچل پردیش میں تازہ برفباری درجہ حرارت میں کمی

شملہ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش میں لاہول ، اسپتی، کنور، چمبا ، شملہ اور کلو اضلاع میں تازہ برفباری اور ریاست کے بعض علاقوں میں رات کے وقت بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ کیلانگ، منالی، کلپا اور کفری میں اقل ترین درجہ حرارت تازہ برفباری کے بعد نقطہ انجماد تک پہونچ گیا۔