ہلاری کی شبیہہ بہتر ‘ ٹرمپ پر پانچ نکات کی سبقت

سبکدوش فوجی جنرل پر ٹرمپ کی تنقید کی مذمت ‘ ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کاتیقن
واشنگٹن ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدار ہلاری کلنٹن کو ری پبلکن پارٹی کے اپنے حریف امیداور پر پانچ نکات کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ گذشتہ ماہ سے ان کی شبیہہ بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ تازہ ترین قومی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتاہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اُن کے جوش و ولولہ میں اضافہ کردیا ہے ۔ فلاڈلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی کامیابی سے ہلاری کلنٹن مزید پُرجوش ہوگئی ہیں ۔ ہلاری کلنٹن کو پچاس فیصد اور ڈونالڈ ٹرمپ کو 45تا 50فیصد ووٹ حاصل ہونے کی ایک ماہ قبل امید تھی جبکہ اب راست مقابلہ میں ہلاری کلنٹن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر 41تا 45فیصد سبقت حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ تاہم دونوں میں سخت مسابقت جاری ہے ۔ دریں اثناء ہلاری کلنٹن نے آج ری پبلکن پارٹی کے اپنے حریف پر ایک نامور سبکدوش فوجی جنرل کو ناکام جنرل قرار دینے پر ڈونالڈ ٹرمپ کی مذمت کی ۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ریٹائرڈ جنرل گانگ ایلن ایک نامور میرین ہیں اور محب وطن سمجھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت وہ ایک ناکام جنرل ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کمانڈر انچیف بن جائے ۔

پن سلوانیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہلاری کلنٹن نے کہا کہ ہمارے کمانڈر انچیف کو کسی کی بھی خاص طور پر ہمارے جنرلس کی چاہے وہ سبکدوش جنرل ہو یا برسرخدمت ‘ توہین نہیں کرنی چاہیئے ۔ ہلاری کلنٹن نے آج کہا کاان کا معاشی منصوبہ امریکہ میں ملازمتوں کا ایک کرور مواقع فراہم کرے گا ۔ جب کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 35لاکھ ملازمتوں کے مواقع کا تیقن دیا ہے ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی نامزد امیدوار ری پبلکن پارٹی کے اپنے حریف پر تنقید کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے تیقنات صرف کھوکھلے وعدے ہیں ان سے کوئی حقیقی تبدیلی پیدا نہیں ہوگی ۔ ان کی پالیسیاں درحقیقت آئندہ 35لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ سابق وزیر خارجہ امریکہ نے اعلیٰ سطحی ماہرین معاشیات کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت ڈونالڈ ٹرمپ کی باتیں لوگ جتنا زیادہ سنیں گے انہیں احساس ہوگا کہ وہ کوئی حقیقی تبدیلی کا پیشکش نہیں کررہے ہیں ۔ صرف کھوکھلے وعدے کررہے ہیں ۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ ان کی معاشی پالیسیوں سے کوئی بھی واقف نہیں ہے ۔ وہ درحقیقت امریکہ کو قرض دار بنانا چاہتے ہیں ۔