ہری پیاز کے پکوڑے

اجزاء : بیسن آدھا کیلو، ثابت ہری مرچ آٹھ عدد، باریک کاٹ لیں، ہر ا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی، ہری پیاز پتوں کے ساتھ باریک کٹی ہوئی چار عدد، لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچ، ثابت دھنیا ایک ٹی اسپون، سفید زیرہ ایک ٹی اسپون، میٹھا سوڈا ایک چوتھائی ٹی اسپون، انڈا ایک عدد، نمک حسبِ ذائقہ، کوکنگ آئیل 3 پیالی۔
ترکیب : ایک گہرے پیالے میں بیسن اور اوپر دیئے سارے مسالے اچھی طرح ملالیں۔تھوڑی دیر کے لئے ایک طرف رکھ لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو ہلکی آنچ میں پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔ فرائی کے بعد اسے نکال کر اخبار پر رکھتے جائیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔
٭٭٭٭٭