ہریتا ہارم پروگرام میں مقررہ تعداد سے کم شجرکاری

کلوا کرتی میں ریاستی وزیر پنچایت راج کی عہدیداروں پر برہمی

کلواکرتی ۔ 3○0 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال گذشتہ ہریتا ہارم میں لگائے گئے پودوں کی 9 تا 10 فیصد باقی جبکہ تمام حلقہ اسمبلی کلوا کرتی میں دیئے گئے مقدار سے بہت کم شجرکاری عمل میں آئی جواب دیاگیا کہ بارش کے کم ہونے پر پودوں کی افزائش نہ ہوسکی امسال اس کو پورا کرنے کا عہد جس پر وزیر نے دریافت کیا کہ کیا سال گذشتہ زراعت نہیں ہوئی تھی سب کچھ ہو رہا ہے ۔ لیکن حکومت کی جانب سے عوام کی بھلائی اور خیر خواہی کے لئے دیا گیا ہریتا ہارم پروگرام کیونکر کامیاب نہیں ہو رہا ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ عہدیداران اس مسئلہ میں سنجیدہ نہیں معلوم ہوتے ہیں جوکہ مناسب بات نہیں ہے ۔ آج کے اس معلوماتی اجلاس میں کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے تمام ایم پی ڈی وہ دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے ۔ جبکہ کچھ عہدیدار موجود نہیں تھے جس پر وزیر موصوف نے اعلی عہدیداروں کو حکم دیا کہ جوجو بھی نہیں آئے ہیں ان کے نام دیں جس پر ایکشن لیا جائیگا اس طرح حکومت کی ترقیاتی کاموں میں عہدیداروں کی تکمیل میں کمی دیکھی گئی جو بھی سوال وزیر موصوف نے پوچھا کسی بھی عہدیدار نے جو اس کا مکمل جوابد نہیں دیا جس کے ماڈگل منڈل خاص کر ہر ترقیاتی پروگرام میں سب سے پیچھے دیکھا گیا ۔ منجملہ آج کے اس اجلاس سے جہاں عہدیداروں میں کاموں کی انجام دہی کے سلسلہ میں ان کی خامیاں کھل کر سامنے آگئیں ہیں ہر وزیر موصوف نے سختی کے ساتھ حکم دیا کہ وہ اپنے کاموں کی انجام دہی میں سستی کاہلی سے کام نہ لیں جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ ایم آر او آفس کے افتتاح کے بعد وزیر موصوف کے شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی جہاںپر وزیر موصوف نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اسکیمات کو حاصل کریں اور بنگارو تلنگانہ میں اپنا حصہ ادا کریں اور اس موقع پر وزیر موصوف نے حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی کئی اسکیمات کا ذکر کیا اور خاص کر انجذابی گڈھوں کا ذکر اس کو ضرور حاصل کرنے کی اپیل کی ۔ اس طرح بس اسٹانڈ سے متصل کھلی اراضی پر ایس سی کمرشیل کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھا اور الیکل ‘ ہلکٹہ ‘ کرمدا ‘ توٹا پلی میں سی سی روڈس اور واٹر ٹینک کا افتتاح عمل میں لایا جس کے بعد کلواکرتی میں شری شکتی بھون کا افتتاح عمل میں لایا ۔ اس طرح صبح 10 بجے تا شام 6 بجے تک وزیر موصوف کا دورہ کلوا کرتی رہا جبکہ ابھی بھی مناسا گارڈن میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس ہنوز جار ی ہے جس میں وزیر موصوف کے ہمراہ ایم یل سی کے آر نارائن ریڈی نے ‘ زیڈ پی ٹی سی اشوک ریڈی ‘ ایم پی پی راشیوراماں ‘ ماڈل زیڈ پی ٹی سی روی تیجا و دیگر موجود تھے ۔