ہانگ کانگ میں چین سے درآمد شدہ مرغیاں تلف

ہانگ کانگ ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں حکام نے ایک پولٹری مارکیٹ میں موجود 15000 مرغیوں کوتلف کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور چین سے مرغیوں کی مزید درآمد کو معطل کردیا ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں حکام نے کچھ مرغیاں برڈ فلور وائرس سے متاثر پایا تھا ۔ دریں اثناء ہیلتھ سکریٹری کو ونگ چین نے اعلان کیا کہ کولون ڈسٹرکٹ میں واقع چیونگ شاوان مارکیٹ کو بند کردیا گیا ہے اور مرغیوں کی درآمد کو بھی 21 دنوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے ۔ گوانگ ڈونگ سے سربراہ کی گئی کچھ مرغیاں برڈ فلو وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ حکام فی الحال اس وائرس پر قابو پانے کے پورے انتظامات کررہے ہیں جس کے ذریعہ مرغیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ چین سے زندہ مرغیوں کی سربراہی بھی روک دی گئی ہے ۔ حکومت ہانگ کانگ نے بتایا کہ مرغیوں کا ٹسٹ کئے جانے کے بعد انھیں برڈ فلو وائرس سے متاثر پایا گیاتھا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں بھی ہانگ کانگ نے تقریباً 20,000 مرغیوں کو تلف کیا تھا ۔