ہاشم پورہ قتل عام‘ دہلی ہائی کورٹ نے ایس ایچ او غازی آباد کے خلاف جاری کیاغیر ضمانتی وارنٹ

نئی دہلی۔ہاشم پورہ میں31سال قبل پیش ائے قتل عام واقعہ میں دہلی ہائی کورٹ نے قصور وار ٹہرائے گئے تمام سولہ جوانوں کی عدم خودسپردگی پر دہلی ہائی کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیاہے۔

عدالت نے غازی آباد ایس ایچ او کے خلاف غیر ضمانتی ورانگ جاری کردیاہے۔

عدالت نے یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے کیونکہ ایچ ایس او غازی آباد نے اب تک یہ رپورٹ داخل نہیں کی ہے کہ تمام پی ایس او جوانوں نے خود سپردگی اختیار کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایس ایس پی غازی آباد کو بھی 5ڈسمبر کے دن تیس ہزاری کورٹ میں پیش ہونے کا کہا ہے۔

بتادیں کہ کورٹ نے تمام قصوروں کو 22نومبر تک خودسپردگی اختیارکرنے کا حکم دیاتھا لیکن صرف چارلوگوں نے ہی پچھلی جمعرات کو تیس ہزاری کورٹ میں خودسپردگی کی تھی۔

ہاشم پورہ فساد معاملے میں یوپی پی اے سی کے چار جوان دہلی کے تیس ہزار کورٹ میں پیش ہوئے تھے‘ جس کے بعد عدالت نے باقی بارہ خاطیوں کے خلاف غیرضمانتی ورانٹ جاری کیاتھا۔

دہلی پولیس نے چاروں مجرمین کو حراست میں لے کر انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا۔دہلی ہائی کورٹ نے ہاشم پورہ قتل عام پر تمام سولہا جوانوں کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔ جس میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے۔

جبکہ باقی پندرہ میں چار نے خودسپرد کردیاہے۔