ہاردیک پٹیل کے خلاف وارنٹ جاری! پٹیل نے کہاکہ ان کی گرفتاری بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ کردیگی

احمد آباد۔اپنے خلاف جاری کئے گئے غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پاٹیدار احتجاج کے سربراہ ہاردیک پٹیل نے کہاکہ یہ بی جے پی کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیگا۔

خبر کے مطابق ہاردیک نے کہاکہ گرفتار ی ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

منگل 24اکٹوبر کے روز ویسنگر کی ایک عدالت نے ہاردیک پٹیل کے خلاف عدالت میں دومرتبہ غیرحاضر رہنے کی وجہہ سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ‘ ان کے خلاف اس عدالت میں2015میں بی جے پی ایم ایل کے دفتر میں تحفظات احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ مچانے کا الزام ہے۔

ویسنگر سیشن کورٹ کے جج وی پی اگروال نے پاٹیدار انامت اندولن سمیتی کنونیر ہاردیک پٹیل کے بشمول چھ لوگ جس میں سردار پٹیل گروپ ( ایس پی جی) کنونیر لال جی پٹیل بھی شامل ہیں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے۔

ہاردیک پٹیل نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عدالت میں حاضر ہونے سے عذر پر مشتمل ایک درخواست اپنے وکیل راجندر پٹیل کے ذریعہ دائرکی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ اسی عدالت نے ہاردیک پٹیل کے مہسنا ضلع کے دورے کی درخواست کو بھی مسترد کردیاتھا۔

گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے عائد امتناع میں نرمی کے حوالے سے ہاردیک پٹیل نے مذکورہ ضلع کا دورہ کرنے کی ایک درخواست عدالت میں پیش کی تھی۔