ہاتھ ملانے سے انکار پر مسلمان جوڑاسوئس شہریت سے محروم 

جنیوا: سوئیز لینڈ میں حکام کے مطابق ایک مسلمان جوڑے کو سوئس شہریت دینے سے انکار کردیاگیا کیو نکہ انہوں نے انٹر ویو کے دوران مخالف جنس کے افراد سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا ۔ حکام کی جانب سے اس معاملہ کی تصدیق کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کی جانب سے گھلنے ملنے اور صنفی مساوات کی تکریم ظاہر کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی سویڈن میں ایک مسلمان خاتون نے ایک مرد آدمی سے ہاتھ مصافحہ کرنے سے انکار کرنے پر انٹر ویو ختم کئے جانے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف ہرجانہ کا مقدمہ میں کامیاب ہوئی تھیں ۔

سوئس حکام کے مطابق نئے شہری سوئس معاشرہ میں اچھی ضم ہوجانے چاہئے او ر سوئس قوانین کا احترام کریں ۔ سرکاری حکام نے اس جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔تاہم ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق شمالی افریقہ سے تھا۔ اس جوڑے نے سوئیزر لینڈ سے لوازن شہر سے شہریت کی درخواست دائر کی تھی ۔ لوازن کے مئیر گریگو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتا یاکہ مذہبی آزادی قوانین میں محفوظ ہے لیکن مذہبی عمل قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہے ۔